ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 14 پیسے بڑھا ہے۔ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 60 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے اضافے سے 294 روپے 75 پیسے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان کاروبار کے اختتام تک 419 پوائنٹس منفی رہا۔
انڈیکس 47 ہزار 808 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 996 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 32 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب 75 کروڑ روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہوئی ہے جو کاروبار کے اختتام پر 7 ہزار 144 ارب روپے ہے۔