شیعہ ایکشن کمیٹی راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام متنازعہ فوجداری بل کے خلاف جامعہ مسجد اثناء عشریہ جی سکس ٹو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، جس میں علمائے کرام، ملی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین کی جانب سے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کے منظور کیئے جانے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ ترمیمی ایکٹ قرآن وسنت کے منافی اور آئین پاکستان سے متصادم ہے، حکومت کی طرف سے اپنی مدت پوری ہونے سے ایک دن پہلے اسے منظور کرنا، سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش ہے، یہ کوتاہ نظر سیاست دان یاد رکھیں، ہم ان کا ہر گلی کوچے میں پیچھا کریں گے اور انکے ناپاک عزائم کا راستہ روکیں گے، یہ بل شیعہ سنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک سازش ہے، ہم کسی صورت یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، یہ متعصبانہ اور فرقہ وارانہ بل ملک میں بسنے والے بیس فیصد شیعوں کے خلاف قانونی طور پر قتل کا پروانہ ہے، جسے ہرگز برداشت یا قبول نہیں کیا جا سکتا، ہم اس بل کے خلاف ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے، ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز جماعتوں سے روابط جاری ہیں جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر سید زاہد جعفری نے کہا کہ ہم پہلے بھی اپنی ملت کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف میدان میں حاضر رہے ہیں، دھرنے دیے، جیلوں میں گئے لیکن پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ایوان بالا اور زیریں سے جس عجلت اور غیر ذمہ داری کے ساتھ اس بل کو منظور کیا گیا ہے وہ انتہائی تشویشناک اور شرمناک ہے، کسی بھی مذہب و مسلک کے عقائد ونظریات پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی، یہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے،
انجمن جانثاران اہلبیت کے صدر تطہیر رضوی نے بھی بل منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کو کسی صورت ایکٹ نہیں بننے دیا جائے گا، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مسعود حیدر ککو نے بھی بل منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا۔انہوں نے آنے والے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ووٹ نہ دینے پر زور دیا۔ انہوں کا کہنا تھاآئندہ شعیہ جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">