ایوالون ہائوسنگ سوسائٹی کی تشہیر اور پلاٹوں کی بکنگ غیر قانونی قرار، سادہ شہری لٹ گئے، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی اور سابق گورنر سندھ نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے )نے ایوالون ہائوسنگ سوسائٹی نے تشہیر اور پلاٹوں کی بکنگ کوغیر قانونی قرار سادہ لوح شہریوں کو سہانے خواب دکھا کر ایوالون سٹی عبداللہ سٹی کے مالک عاصم عزیز نے کروڑوں روپے بٹورنے کے بعد جیل کی ہوا کھانے سے بچنے کیلئے حکومت وقت کے بڑے ناموں کو اپنے غیر قانونی ہائوسنگ پراجیکٹ میں پارٹنر بنا لیا سابقہ دور حکومت کے وزیر عامر کیانی اورسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں شامل ہوگئے ، اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے )نے ایوالون ہائوسنگ سوسائٹی نے تشہیر اور پلاٹوں کی بکنگ کوغیر قانونی جبکہ سرمایہ کاری کرنے والے کو اپنے نفع نقصان کا خود ذمہ دار قرار دیدیا اس کے باوجود صرف چار سو کنال متنازع اراضی رکھنے والوں نے شہریوں کو بیوقوف بنا کر اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق عاصم عزیز نے عبداللہ سٹی کے نام سے 2016 میں سوسائٹی کا آغاز کیاغیر قانونی طور پر پلاٹوں کی فروخت کے بعد قانونی پیچیدگیاں پیدا ہونے لگی آر ڈی اے نے بھی اس حوالے سے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا اور تھانہ چونترہ میں ایک مقدمہ درج کروا دیا عاصم عزیز نے حالات کو بھانپ لیا اور انتہائی چالاکی دے اس وقت کی حکومت میں موجود افراد کو اپنے ساتھ شامل کر لیا حکومت میں ہونے کی وجہ سے عامر کیانی اور عمران اسماعیل بھی بوجہ عاصم کے مفت میں پارٹنر بن گئے بعض اطلاعات کے مطابق عامر کیانی کو وزارت صحت سے کرپشن کے الزام کی وجہ سے نکالا گیا تھا اور اس دھندے سے کمائی گئی رقم اس نے اپنے بیٹے فہد کیانی کے ذریعے پراپرٹی میں انوسٹ کر دی اسی دوران حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عامر کیانی اور عمران اسماعیل نے عبداللہ سٹی کا نام تبدیل کرکے ایوالون سٹی رکھ دیا گیا اور کراچی ایم این اے مولوی محمود کو بھی حصہ دار بنا لیا جبکہ عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی غیرقانونی دھندے میں شامل ہو گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم عزیز کے خلاف جڑواں شہروں کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور کچھ ہی ماہ قبل عاصم عزیز کو اسلام آباد کے ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا جب اس کو گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا تو مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرکے اسے اپنے ساتھ لے گئے اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تھانہ ائیر پورٹ میں الگ سے مقدمہ درج کروا رکھا ہے لیکن کسی ایک بھی مقدمہ میں عاصم عزیز کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ بااثر اور بد عنوان سیاستدانوں کی سرپرستی بتاتی جاتی ہے جبکہ دیگر مقدمات میں سے تھانہ چونترہ میں زمینوں پر قبضوں کے حوالے سے مقدمات درج ہیں

عوام کو لوٹنے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر عامر کیانی بھی پیچھے نہ رہے غیر منظور شدہ رہائشی منصوبہ کا نام تبدیل کر کے فروخت کا سلسلہ جاری ہے خریداروں کو بے وقوف بنانے کے لیے اشتہاری مہم بھی شروع کر دی آر ڈی اے خاموش تماشائی بن گیا