رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا گیاہے۔سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ پر الزام ہے کہ اس نے کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر 5 ماہ کے عرصے میں بدترین تشدد کیا، تشدد سے وہ زخمی ہوئی تو علاج نہ کرایا، یہاں تک کہ سر پر لگے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تاہم ملزمہ سومیہ نے تشدد کے الزامات سے انکار کیا ہے۔
سول جج عاصم حفیظ اپنی اہلیہ سومیہ کا یہ کہہ کر دفاع کرتے رہے ہیں کہ ان کی اہلیہ مزاج کی تیز ضرور ہیں لیکن سومیہ نے رضوانہ پر تشدد نہیں کیا۔تشدد کیس میں اسلام آباد پولیس کی 8 رکنی جے آئی ٹی نے سول جج عاصم حفیظ کو تفتیش کیلیے بلانے کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ سے رابطہ کیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">