سیکرٹری ہاؤسنگ نے غیر قانونی الاٹمنٹوں اور بد انتطامی پر اسٹیٹ آفس کے افسر محمد ایوب خان کو معطل کر دیا ،،،جبکہ معاون اکاؤنٹس کلرک کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا،،، اوراسٹیٹ افسر کے غیر قانونی اقدامات میں دست راست دو افراد کے بھی اسٹیٹ آفس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
وفاقی دارالحکومت کے اسٹیٹ آفس کے افسر محمد ایوب پرغیر قانونی الاٹمنٹوں اور بد انتظامی سے متعلق متعدد شکایات سامنے آنے پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کارروائی کی ،،،اسٹیٹ افسر ایوب پر ڈی جی اسٹیٹ کے اختیارات کے غیر قانونی استعمال سمیت ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ کے دفتر کو استعمال کرنے کی بھی شکایات سامنے آئیں۔ او یہ بات سامنے آئی کہ اسٹیٹ افسر میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے الاٹمنٹس اور رہائش گاہوں کو غیر قانونی طور پر زبردستی خالی کرانے کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ مزکورہ بے قاعدگیوں پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ نے اسٹیٹ افسر محمد ایوب کی فوری معطلی کے احکامات سمیت وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،،،سیکرٹری ہاؤسنگ نے اسٹیٹ افسر ایوب کے معاون اکاؤنٹس کلرک خرم شہزاد کا کنٹریکٹ بھی فوری ختم کرتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے،،،مزید اسٹیٹ افسر محمد ایوب کے دست راست اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد انوراور چودھری یوسف کے اسٹیٹ آفس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">