ایف آئی اے کا اسلام آباد میں موجود جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ دینے والی لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈائون، اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ اور بلیو ایریا میں قائم دو ٹیسٹنگ لیبز بائیوجن لیب اینڈ ڈائیگناسٹک اور نمرا ڈائیگناسٹیک کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کے مالکان اور ملوث ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں
دونوں لیبارٹریز کی طرف سے جاری کردہ جعلی منفی رپورٹس کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مشکوک جانتے ہوئے بغرض قانونی کارروائی ایف آئی اے اسلام آباد زون بھجوایا تھا .دوران انکوائری ایئرپورٹ سے بھجوائی گئی رپورٹس کا ریکارڈ لیبارٹریوں کے سسٹم اور مینول ریکارڈ میں نہ پایا گیا.
انکوائری یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لیبارٹر ملازمین اور مالکان کے ٹریول ایجنسٹس کے ساتھ واٹس ایپ پر رابطے ہیں ، ٹریول ایجنسٹس دونوں لیبارٹروں میں تعینات عملے کو صرف پاسپورٹ کی کاپی اور ٹکٹ ارسال کرتے تھے جن کی بغیر سیمپل پانچ سے دس منٹ میں منفی کورونا رپورٹ تیار کرکے ٹریول ایجنسٹس کو واپس ارسال کردی جاتی تھی ، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سکینڈل میں دیگر لیبارٹیز ، ایئرلائنز اوار سرکاری اہلکار بھی ملوث ہوسکتے ہیں
مذکورہ بالا کارروائی کیلئے ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر احمد شیخ کی سربراہی میں نے ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی تھی .ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئےاین آئی ایچ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 2 لیبارٹریوں کے نو ملازمین کو گرفتار کیا.ملزمان چند روپوں کی خاطر بغیر کسی سیمپل کے جعلی کوویڈ رپورٹس بنانے میں ملوث پائے گئے.
ملزمان نے نہ صرف جعلی رپورٹ جاری کی بلکہ قیمتی جانوں سے کھیلتے ہوئے ملک پاکستان کے صحت کی پالیسی کو انٹرنیشنل لیول پر بد نام کرنے کی کوشش کی.ملزمان کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے.
ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جاھئے گا۔