بجلی مزید2 روپے 7 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(سی این پی)بجلی2روپے7پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل بدھ کو سماعت ہوگی

جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا

اضافے کی صورت میں صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا