اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے خیبرپختون خواہ کے ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کی ری پولنگ کے بجائے ری الیکشن کی درخواست کے قابل سماعت ہونےپر فیصلہ محفوظ کر لیا۔گذشتہ روز معصوم وزیر کی درخواست پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیاگیاکہ دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جائے تاکہ پی ٹی آئی بھی امیدوار دے سکے،ری پولنگ میں امیدوار کی نااہلی کے باعث پی ٹی آئی شامل نہیں ہو سکتی،الیکشن کمیشن کا 13فروری کو ری پولنگ کا فیصلہ کالعدم قراد دیا جائے، چیف جسٹس نے کہاکہ ہم الیکشن کو تو نہیں روک سکتے،پارٹی ایسا امیدوار کیوں دے جو نااہل ہو جائے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">