اسلام آباد (سی این پی )پاکستان ریلویز نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں اور سامان کی ترسیل کی فیس میں 5 فیصد اضافہ کردیا
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کے ٹکٹ 5 فیصد مہنگے ہوگئے، پارسل اور سامان کی بکنگ پر بھی ٹیرف 5 فیصد بڑھا دیا گیا
ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 2 ستمبرسے ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک ماہ کے دوران دوری بار اضافہ کیا ہے۔
ایک ماہ کے دوران ریلوے ٹکٹ مجموعی طور پر 15 فیصد مہنگے ہوگئے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کے اخراجات بڑھنے پر اضافی بوجھ مسافروں کو منتقل کیا گیا۔
ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافے سے کراچی سے لاہور اکانومی کلاس کا کرایہ 500 روپے اور ایئرکنڈیشن درجے کا کرایہ 1162 روپے تک بڑھا دیا گیا۔
اکانومی کلاس کا ٹکٹ اب 3 ہزار 517 روپے اور اے سی کلاس 8 ہزار 140 روپے تک پہنچ گیا ہے۔