گو آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پمپوں نے پٹرول اضافہ سے کئی گھنٹے قبل پٹرول بند کر کے کروڑوں کما لئے

اسلام آباد(سی این پی) گو آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پمپوںنے پٹرول اضافہ سے کئی گھنٹے قبل پٹرول بند کر کے کروڑوں روپے کما لئے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میںممکنہ 22روپے اضا فہ سے قبل ہی گو آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پمپوں پر پیٹرول ختمکرنے کا اعلان کردیا گیا جس کے باعث عوام رل گئے ۔

اوگرا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی کمی نہیں لیکن گو آئل مارکیٹنگ کمپنی سمیت دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں جن میں حیسکول بھی شامل ہے نے ایک ہی رات میں کررڑوں روپے کما نے کے لئے ممبر آئیل اوگرا، اور انفوسمنٹ اوگرا کی مبینہ ساز باز سے پیٹرول فروخت کر نا بند کر دیا

اوگرا کی ناک کے نیچے گو کمپنی سمیت دیگر کے اسلام آباد، راولپنڈی میں پمپوں ہو نے کے باوجود سیل بند کر رکھی ہے اور عوام کو کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول آ ہی نہیں رہا

زرائع کے مطابق اوگرا کی کئی لائسنس ہولڈر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس مطلوبہ سٹوریج موجود نہیں ہے

شکایات کے باوجود گو کمپنی کے خلاف ریگولیٹری کارروائی نہیں کر رہی ہے، ے یاد رہے کہ اوگرا حیسکول کمپنی کیخلاف بھی ریگولیٹری کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے

گو کمپنی نے قبل ازین بھی 20 روپے بڑھنے کے امکان پر ہفتہ پہلے پیٹرول غائب کر دیا تھا جس کی عوام نے شکائت کی لیکن اوگرا خاموش رہا۔اوصاف نے تر جما ن او گرا سے رابطہ کیا جو نہ ہو سکا۔

گو کمپنی کے جنرل مینیجر اورنگزیب سے ان کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ان فون پر رابطہ کیا جو نہ ہو سکا