عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل ہائر کر لیا ہے ،عطاءتارڑ،حافظ حمد اللہ

لاہور ( سی این پی )رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی نسانی حقوق کا مقدمہ بنا کر ریاست کیخلاف عالمی عدالت جا رہی ہے، عالمی عدالت میں پاکستان کے خلاف سلمان رشدی کے وکیل بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کر لیا ہے ۔

یہ وہی بیرسٹر جیفری رابرٹسن ہے جس نے سلمان رشدی کو گھر میں پناہ دی تھی اور اس کا وکیل رہاہے ۔جیفری رابرٹسن سقوط ڈھاکہ کے دوران بھارت کا حامی رہا،دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی عالمی عدالتوں میں نمائندگی کے لیے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ہائر کیا گیا ہے، یہ وہی وکیل جو ملعون سلمان رشدی کا وکیل بھی رہا ہے اور جیفری رابرٹ سن نے ملعون سلمان رشدی کواپنے گھرمیں پناہ دے رکھی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی اداروں کے خلاف کام کیا، ایک سیاسی جماعت نے ملک پر حملے کیے، آپ کے قول وفعل میں تضادرہا مگرسیاست بچانے کے لیے آج تمام حدیں پارکردیں، اپنی سیاست بچانے کیلئے دنیا کو پیغام دیاجارہاہے پاکستان محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حمایت کیلئے اسلام اور ملک دشمنوں کو کھڑا کیا جارہاہے۔ ملک دشمنی کے بعداسلام دشمنی شروع کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب ریاست اور ملک کیخلاف عالمی عدالت میں جانا ہے۔ جیفری رابرٹسن ریاستوں کیخلاف کام کرنے والی شخصیات کی وکالت کرتا ہے،عالمی عدالتوں میں مقدمات دو ممالک کے درمیان تنازعات کے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان ریاست پاکستان کیخلاف عالمی عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں،انسانی حقوق کا مقدمہ بنا کر یہ لوگ عدالت جا رہے ہیں،مقدمہ لے جانے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کیخلاف عالمی عدالت جا رہی ہے۔مجھے نہیں پتا تھا کہ کوئی اپنی سیاست کیلئے اتنا مکروہ کام کر سکتا ہے۔ سلمان رشدی کی وکالت جیفری رابرٹسن نے کی تھی،کیا عمران خان کو پوری دنیا میں وکالت کیلئے سلمان رشدی کا ہی وکیل ملا ہے؟ جیفری رابرٹسن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ثابت شدہ کریمنلز کو سزا سے بچاتا ہے۔

انکا کہنا کہ جیفری رابرٹسن سقوط ڈھاکہ کے دوران بھارت کا حامی رہا،جیفری رابرٹسن وکی لیکس کے بانی کا بھی وکیل رہا تھا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کیلئے مگروہ اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے،سائفر کو جلسوں میں لہرایا گیا۔ عمران خان کو کس نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے ہیرے جواہرات کی چوری کرے،ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ سائفر پر سیاست کرنی ہے۔ ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ القادر یونیورسٹی میں زمین لیکر اسکی رقم ایک پراپرٹی ٹائیکون کو دیں،چیئرمین پی ٹی آئی جو کیسز بھگت رہے ہیں،وہ ان کا اپنا کیا دھرا ہے۔

انہوں نے 9 مئی کو ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ 9 مئی کے واقعات میں آپ کا بھانجا، آپ کی بہنیں اور آپ کاپوراخاندان ملوث ہے، کوئی اپنی سیاست کو بچانے کے لیے اس حد تک جا سکتاہے؟ ایک شخص پوری نوجوان نسل کو گمراہ کررہاہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٓاج ملک میں لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، 4 سال میں آپ نے ایک اینٹ نہیں لگائی، چیئرمین پی ٹی آئی فتنہ ہیں، یہ اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے اسرائیل سے بڑے قریبی روابط ہیں، دشمنوں نے ٹی وی شوزمیں کہاچیئرمین پی ٹی آئی ہمیں سوٹ کرتاہے، اپنے ہی ملک کے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے، 9 مئی کےواقعات ملک دشمنوں کوخوش کرنے کیلئے کیے گئے۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سچا عاشق رسول مرتو سکتا ہے کسی لعنتی گستاخ رسول کے لعنتی وکیل کو اپنا وکیل نہیں بنا سکتا ،اصلی دجال کے حامیوں نے سیاسی دجال کے لئے وکیل کا بندوبست کیا ہے ،سیاسی ملعون نے سلمان رشدی جیسے ملعون کے وکیل کو اپنا وکیل بنا کر اصل چہرہ دکھا دیا ہے

عالمی عدالت انصاف میں عمران نیازی کا کیس لیجانے کا مطلب پاکستان پر باہر سے 9 مئی جیسا حملہ کرانا ہے،انہوں نے کہا کہ یہودی کی بیٹی سے شادی، اسرائیل کی حکومت کی طرف سے رہائی کا مطالبہ ہونے کے بعد اب عالمی عدالت انصاف جانا اور ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل بنانا، کسی کو اب بھی شک ہے تو وہ بھی اسی ٹولے کا حصہ ہے ،عمران نیازی کو شاتم رسول کا وکیل بچا سکتا ہے یہ سوچ ہی لعنتی اور ملعو ن ہے ،لعنتی سلمان رشدی کا لعنتی وکیل ایک سیاسی لعنت کا وکیل بن کر پاکستان اور اداروں کے خلاف جھوٹ کا گند پھیلائے گا ،کوئی شک نہیں رہا، عمران نیازی اسرائیل کا ایجنڈا ہے جن کی نظریں فوج اور جوہری ہتھیاروں پر ہیں ،عمران نیازی کو پاکستان میں خانہ جنگی کرانےکی سازش کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،ملعون گستاخ رسول کو اپنے گھر میں پناہ دی۔