اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے پی ٹی ایم رہنما حیات خان محسود کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ایمان زینب حاضر مزاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیاکہ عدالتی احکامات پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،درخواست گزار کی بریت آچکی ہے، لہذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے،بریت کے بعد ای سی ایل میں نام رکھنے سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں،عدالت درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی احکامات جاری کرے،عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">