اسلام آباد (سی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی وزیر کا ایک رزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا
علی وزیر کے خلاف تھانہ بارکہو میں درج مقدمہ تھا،پولیس کی جانب سے علی وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا
کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی ،تفتشی افسر کی جانب سے علی وزیر کو جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی استدعا کی
عدالت نے علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،عدالت نے علی وزیر کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
علی وزیر کو کل انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا جائے گا