تھانہ کھنہ کے علاقہ سروس روڈ پر فائرنگ کامعاملہ۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جہانگیر اور کمال کے نام سے ہوئی۔
دونوں افراد شکریال راولپنڈی کے رہائشی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،
مقتول راولپنڈی کچہری مقدمات میں پیشی کے سلسلہ میں جارہے تھے۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے،
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سربراہی میں پولیس ٹیموں کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت۔