پاک بحریہ کی افسوسناک خبرآگئی

اسلام آبا د(سی این پی)گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2افسروں سمیت 3 جوان شہید ہوگئے

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا

حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا،پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔