ملک بھر میں یوم دفاع کل روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا

اسلام آباد (سی این پی)ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کل بدھ کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ ملک بھر میںمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

6ستمبر یوم دفاع کو کو صبح کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد میں شہداءکیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور65ءکی جنگ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاپی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔