اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ ہونے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پارٹی کے کسی رکن کو بھی کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہو گی ۔
پی ٹی آئی کے مطابق خالد خورشید پر حملہ استور میں چوگام کے مقام پرہوا، وہ ساتھیوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو رکاوٹ کھڑی کرکے روکا گیا اور فائرنگ کی گئی، خوش قسمتی سے خالد خورشید اور ساتھی محفوظ رہے۔
تحریک انصاف نے کہا کہ خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خورشید سمیت پارٹی کے کسی بھی رکن کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔