کسی سے ملاقات نہیں کی،پریس کانفرنس بالکل نہیں کروں گا،چوہدری پرویز الٰہی

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا۔ پرویز الہی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ہائی کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد پرویز الہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔آج عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے چوہدری پرویز الہی سے سوال کیا کہ چوہدری صاحب کوئی پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ تو نہیں ہے؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے صدر پی ٹی آئی نے کہا بالکل نہیں۔

عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے رات بھر تھانہ سی آئی اے میں رکھا گیا ہے، مجھ سے کسی نے کیا ملاقات کرنی، میں ہی کسی سے ملاقات نہیں کرناچاہتا،پرویز الہی نے کہا کہ آصف زرداری اور شریف برادران اپنا پیسہ لے آئیں تو ملک کے مالی حالات ٹھیک ہو جائیں۔