اسلام آباد(سی این پی )حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی بھی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے وزارت قانون کے ساتھ مل کر آرڈینینس کی تیاری شروع کردی،بجلی چوروں کو چھ ماہ سے تین سال تک سزائیں اور پچاس ہزار سے پانچ لاکھ تک جرمانے کی تجاو یز دی گئی ہے
صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے کیسز کے جلد فیصلے کےلیے خصوصی عدالتیں قائم ہونگی ،یہ عدالتیں 90 سے 120 دنوں میں فیصلہ کرنے کی پابند ہونگی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے موجودہ قوانین پر بھی سختی سے عمل درآمد ہوگا
بجلی کی بچت کےلئے مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کی تجویز پر صوبوں سے مشاورت ہوگی۔ایسا کرنے سے حکومت پندرہ سو میگاواٹ بجلی روز بچا سکے گی بجلی بچت کی عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔