اسلام آباد(سی این پی ) سابق وفاقی وزیرامین اسلم نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں شہزاد اکبر کو واپس آنا چاہیے جن نے کیس پیش کیا، شہزاد اکبر باہر بیٹھ کر مزے نا لیں پاکستان واپس آ کر جواب دیں ۔
نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین اسلم کا کہنا تھا کہ نیب نے آج بیان ریکارڈ کروانے کے لئیے بلایا تھا میں کابینہ میٹنگ میں اس وقت موجود تھا،نیب کی جانب سے پوچھا گیا کہ کابینہ ارکان میں کس کس نے خفیہ دستاویز پر دستخط کئے ، کابینہ نے خفیہ معاہدے کے تحت فیصلہ لیا تھا، میں مشیر تھا اس لیے میں کابینہ کے ووٹنگ ممبران میں شامل نہیں تھا
نیب نے مجھ سے کابینہ میٹنگ کا احوال پوچھا، میں سمجھتا ہوں شہزاد اکبر کو واپس آنا چاہیے جن نے کیس پیش کیا، شہزاد اکبر باہر بیٹھ کر مزے نا لیں پاکستان واپس آ کر جواب دیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ وعدہ معاف گواہ تو نہیں بننے جا رہے جس پر امین اسلم کا کہنا تھا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔