راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، پی ٹی آئی کے پولنگ سٹیشن پر ہوکا عالم ، ن لیگ کے شیروں کی بھرپور شرکت

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دو میں جاری انتخابی معرکے میں اب تک کی صورتحال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پولنگ سٹیشن پر ہو کا عالم جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کے پولنگ سٹیشن پر عوام کی جانب سے بھرپور شرکت دکھائی دے رہی ہے، زیر نظر ویڈیوز میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار زین العابدین اعجاز کے پولنگ سٹیشن پر اکا دکا افراد نظر آرہے ہیں جبکہ ایک بچہ بیٹھا موبائل فون کےساتھ کھیل رہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک طاہر ایوب کے پولنگ سٹیشن پر لوگ جوش و خروش کے ساتھ پولنگ عمل میں شریک ہیں۔