اسلام آباد(سی این پی)وفاقی حکومت نے ملک کی معیشت کو بہتر بنا نے کے لئے ڈالر مافیا چینی مافیا ، پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن)، پی ٹی آئی ، سمیت دیگر جماعتوں ، کے علاوہ ہاوسنگ پراجیکٹس کے مالکان کے خلاف اپریشن کا فیصلہ کر لیا ،متعدد کو نیب کے مقد مات میں گر فتار کیا جائے گا ،سیاسی پار ٹیوں کے متعدد راہنما ملک سے پہلے ہی فرار ہو چکے ہیں
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں ڈالر مافیا نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈالر مافیا چینی مافیا ، میں پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن)، پی ٹی ائی ، سمیت دیگر جماعتوں کے چند اہم راہنما بھی شامل ہیں جبکہ سرمایہ کار اور بڑے بڑے منی ایکسچینج کمپنیوں نے پاکستان سے ڈالر بیرون ملک سمگل اور کچھ نے اپنے گھروں میں چھپا ر کھے ہیں اور متعدد مافیاز ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے ڈالر پاکستان سے غائب کر رہے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس میں سیاسی رہنماؤں کے بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں جو اس دھندے میں ملوث ہیں جس پر وزیراعظم نے ایف ائی اے سے رپورٹ طلب کی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے نے تمام حقائق پیش کر دیے ہیں جس پر ایف ائی اے نیب کو ایک خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ بڑے بڑے سرمایہ کار جو بلیک مارکیٹنگ اور ڈالرز چھپا کر بیٹھے ہیں ان کی لسٹیں مرتب کر لیں جس کے بعد اپریشن کے احکامات جاری ہونے کے بعد کاروائی شروع ہو جائے گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم نے خاص ہدایت کر رکھی ہے کہ کسی قسم کی سفارش سیاسی جماعتوں کے رہنما سمیت کوئی بھی ڈالر کی سمگلنگ شامل ہے میں ملوث پایا گیا تو کسی کو معاف نہ کیا جائے ذرائع کا کہنا ہے ک رپورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون پی ٹی ائی سمیت دیگر جماعتوں کے اہم سیاسی رہنماؤں بھی شامل ہیں ذرائع کا یہ بھی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان رہنماؤں میں اکثر زیادہ تر سیاسی رہنما ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں جبکہ زیادہ تر ہاوسنگ پراجیکٹس کے مالکان دبئی ڈالر شفٹ کر کے خود بھی شفٹ ہو چکے ہیں ۔