لندن میں ایک ہی روز نواز شریف کی سیاسی بیٹھک اور راولپنڈی میں سینیٹر چوہدری تنویرخان بیٹھک میں اہم سیاسی فیصلے
ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادہ بیرسٹردانیال چوہدری اور پوٹھوہار ٹائون کے سابق ناظم راجہ حامد نواز بھی تھے سینیڑ چوہدری تنویرخان ہر جمعہ کو خود سیاسی بیٹھک کی میزبانی کرتے ہیں لیکن اس بار میزبانی کے فرائض اسامہ تنویر چوہدری اور راجہ ساجد مہدی کے سپرد کر دی ایک ہی روز دو سیاسی محافل سجائی گئیں
لندن میں نواز شریف نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے سینیٹرچوہدری تنویر خان، بیرسٹردانیال چوہدری اور راجہ حامد نواز نے خصوصی طور سیاسی بیٹھک میں شرکت کی
پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی تھے راجہ حامد نواز کا شمار پوٹھوہار کی قد آور سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے انہوں نے نے نوازشریف کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے
اب وہ مسلم لیگ ن کاحصہ بن گئے ہیں اس بات کا قوی امکان ہے ان کو تحصیل راولپنڈی کی صوبائی نشست سے مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا راجہ حامد نواز اس حلقہ سے مضبوط امیدوار ہوں گے سینیٹرچوہدری تنویرخان نے میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف سے ملاقات میں پارٹی ٹکٹوں کے بارے میں مشاورت کی ہے میاں نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ راولپنڈی شہر این اے 62 سے بیرسٹردانیال ہی امیدوار ہوں گے
سینیٹرچوہدری تنویرخان نے راولپنڈی کے دیگر انتخابی حلقوں کے بارے میں پارٹی قائد سے مشاورت کی وہ آئندہ ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے،سینیٹر چوہدری تنویر خان اور بیرسٹر دانیال چوہدری ہماری پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی پارٹی کیلئے خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،مشرف اور نیازی کے جبر کے ادوار میں بھی اپنے موقف پر قائم رہ کر انہوں نے ثابت کیا کہ یہ زاتی مفادات کی بجائے عوام کی خدمت کی سیاست کرتے ہیں،این اے 62راولپنڈی پر بیرسٹر دانیال چوہدری ہی ہمارے امیدوار ہیں،الیکشن مہم شروع کریں میں جلد پاکستان آکر اس مہم کی قیادت کروں گا میاں نواز شریف نےلندن میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے پارٹی رہنماؤں سینیٹر چوہدری تنویر خان ، بیرسٹر دانیال چوہدری اور سابق تحصیل ناظم راولپنڈیراجہ حامد نواز سے ملاقات میں ۔
راولپنڈی اور ملک کی مجموعی سیاسی و انتخابی صورتحال،قائد ن لیگ کی وطن واپسی کے لائحہ عمل اور ان کے فقید المثال استقبال اور پارٹی امور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سینیٹر چوہدری تنویرخان اور بیرسٹر دانیال چوہدری نے قائد ن لیگ کو راولپنڈی کی سیاسی و انتخابی صورتحال اور پارٹی امور سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس چکے ہیں،عمران نیازی کے دور حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک میں کئی ایک بحران کھڑے کردیئے ہیں،اتحادی حکومت نے مختصر عرصے میں کافی حد تک عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی اور وہ کامیاب بھی رہے،اب پورے ملک کی عوام کی نظریں آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں کہ جیسے پہلے آپ نے ملک اور عوام کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کیا اس بار بھی وہ آپ کو اپنے مسیحا کے طور پر دیکھ رہے ہیں
،سب آپ کی وطن واپسی کے منتظر ہیں کہ آپ آکر ان کی قیادت کریں اور ملک کو پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں،الیکشن میں مسلم لیگ ن انشاء اللہ دو تہائی اکثریت سے جیت کر اقتدار میں آئے گی،راولپنڈی میں الیکشن کے حوالے سے پارٹی اور ورکرز کے مفادمیں فیصلے الیکشن میں کامیابی کی ضمانت ہونگے،
میاں محمد نواز شریف نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ این اے 62راولپنڈی پر مسلم لیگ ن کا امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری ہی ہیں،آپ وطن واپس جا کر اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں،پارٹی اور ورکرز کو فعال اور متحرک کریں،ہمیشہ کی طرح راولپنڈی سے مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی،الیکشن میں کامیابی کیلئے موثر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں،میں انشاء اللہ جلد وطن واپس آکر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی خود قیادت کروں گا،عمران نیازی کی نااہلی کے ہاتھوں مشکلات سے دوچار عوام اور پاکستان کو مسلم لیگ ن ہی بحرانوں سے نکالے گی،میاں محمد شہباز شریف نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دیتے ہوئے کانٹوں کی سیج قبول کی تاکہ دکھی دلوں کا مداوا کر سکیں،یہ مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ مشکل دور حکومت سنبھال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،دونوں پارٹی رہنماؤں نے قائد ن لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پاکستان آمد مخالفین کیلئے پیغام ہے کہ اب کمر کس لیں،عوام کا مسیحا واپس آگیا ہے جو ان کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گا اور ملکی معیشت کو بھی دوبارہ ٹریک پر ڈال دے گا،مسلم لیگ ن کی مخالفین کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی