لاہور(سی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جلاو¿ گھیراو¿ کرنے اور شیرپاو¿ پل پر انتشار انگیز تقاریر کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دعات شامل کردی گئی ہیں۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔