اسلام آباد(سی این پی)اسلام آبادہائیکورٹ میںآئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبرکو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں تاہم ان کی معافی قبول ہوگی یا کارروائی آگے بڑھنے سے متعلق فیصلہ اگلی سماعت میں ہوگا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ مئی میں عدالت کی جانب سے پولیس کو گرفتاری سے روکے جانے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا تھا۔