اسلام آبا د(سی این پی)گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن تیزی سے جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گیس چوری کے خلاف محکمانہ کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کئیے گئے آپریشن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای 18 اور آئی 14 سے 8 غیر قانونی طور پر لگائے گئے چوری شدہ گیس میٹر جبکہ گھریلو سے کمرشل استعمال میں ملوث پائے گئے صارفین کے 6 عدد گیس میٹر منقطع کر کے ملو ث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے انچارج اسلام آباد ریجن اظہر رشید شیخ گیس چوری کے واقعات کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر اذ خود مانیٹر کر رہے ہیں – انہوں نے بتایا کہ گیس چوری کے واقعات میں قابلِ ذکر کامیابی کے حصول کیلئے اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت اٹک, فتح جنگ,واہ,ٹیکسلا, کہوٹہ اور مری کے علاقوں میں سوءناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کی ٹیمیں شب و روز متحرک ہیں جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھر پور معاونت حاصل ہے –