اسلام آباد(سی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
علی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی
تفتیشی افسر نے کہا کہ علی وزیر کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا فارنزک درکار ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے علی وزیر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئےملزم کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔