اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی درخواست خارج کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے نظرثانی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ درخواست تو غیر مو¿ثر ہوچکی ہے۔
اس پر وکیل توفیق آصف نے کہا کہ مقدمہ 6 سال بعد لگے گا تو غیر مو¿ثر ہی ہوگا، گزشتہ روز تو فل کورٹ ریفرنس میں بھی مقدمات کی سماعت مقرر نہ ہونے پر بات ہوئی تھی۔بعدازاں سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواست غیر مو¿ثر ہونے پر خارج کر دی۔خیال رہے کہ آئین معطل کرنے اور غداری سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف 5 فروری 2023ءکو انتقال کر گئے تھے۔