اسلام آباد (سی این پی ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ منگل سے 2 روزہ دورہ پر ہنزہ اور گلگت پہنچ گئے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران نگران وزیراعظم چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں یادگارِ شہدا پر گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
بعد ازاں وہ گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اس دورے میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔نگران وزیراعظم گلگت اور ہنزہ کی سیاسی قیادت سے اور مقامی عمائدین و اکابرین سے ملاقات بھی کریں گے