اسلام آباد ( سی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فواد حسن فواد کو نگران وفاقی وزیر مقرر کر دیا۔صدر مملکت نے فواد حسن فواد کی بطور نگران وفاقی وزیر کی تقرری نگران وزیراعظم انوارلحق کاکٹر کی ایڈوائس پر کی ۔
فواد حسن فواد سابق بیور و کریٹ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوارلحق کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئےن کے آرٹیکل224اے کے تحت تقرری کی منظور ی دی ۔