نوشہرہ: ڈرائیور کو نیند آنے پر بس الٹ گئی، 5مسافر جاں بحق

نوشہرہ(سی این پی)نوشہرہ میں موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق نجی بس سروس فیصل موورز کے ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اور ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا گیا، بس ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تباہ ہونے والی بس کو کھائی سے نکال کر موٹروے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔