اسلام آباد(سی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے الیلشن کمیشن کی طرف سے خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔گذشتہ روز شاہ محمد کی نااہلی فیصلے کےخلاف درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ19 دسمبر 2021 کو لوکل باڈیز الیکشن تھےمگر اس سے ایک روز قبل رات کو مخالف امیدوار نے اپنی شکست دیکھ کر حملہ کیا اور سٹاف سے پولنگ کا سامان چھین کر ہنگامہ آرائی کی،خود ہی الیکشن کمیشن میں جھوٹی شکائت بھی درج کرا دی، الیکشن کمیشن نے اس پولیس تفتیش کے نتیجے میں نااہلی کا فیصلہ سنایا جسے ثبوت تصور نہیں کیا جا سکتا،نہ ہی ٹرائل کے بغیر سزا سنائی جا سکتی ہے، مامور خان وزیر خود حملہ کر کے الیکشن کمیشن میں متاثرہ فریق بن کر آگئے اور حملہ مخالف امیدوار مامور خان وزیر نے شکست دیکھ کر کیا تھا،عدالت نےوکلاء کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمد کی نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک معطل کردیا۔عدالت نے صوبائی وزیر شاہ محمد کی حد تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا ہے،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمد اور مامون الرشید کو یکم فروری کو نااہل کیا تھا جس پر دونوں نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">