کسٹم حکام کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ،چاکلیٹ ،شاپنگ بیگ برآمد،ملزمان گرفتار

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کسٹم کاسمگلروں کیخلاف کریک ڈائون ، کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ ، چاکلیٹ ، شاپنگ بیگ سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے کرملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشاف ۔ممبر کسٹم زبیا حئی کے احکامات کی روشنی میں کلکٹر کسٹم اسلام آباد محمد آصف نے ڈپٹی کلکٹر سید جلال حیدر زیدی کی سربراہی میں کسٹم ٹیم نے کوئٹہ سے آنے والی دو بسوں کو روکا جس میں اڑھائی کروڑ مالیت کے غیر ملکی سگریٹ ، ایرانی چاکلیٹ ، ٹافیا ، ایرانی دودھ، بسکٹ سمیت دیگر متفرق سامان تھا۔

ڈپٹی کلکٹر سید جلال حیدر زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سمگلروں نے بسوں کے خفیہ خانوں میں سمگل شدہ سامان چھپا رکھا تھا جو قبضہ میں لے کر بس عملے کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کافی عرصہ سے سمگلنگ کے دھندے میں ملوث تھے تاہم بس کے خفیہ خانوں کو کاٹ کر سامان نکال کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے انہوں نے بتایا کہ ممبر کسٹم زیبا حئی اورکلکٹر کسٹم کی ہدایت ہے کہ سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے جو ملکی معیشت کو تباہ کررہے ہیں۔