بیجنگ(سی این پی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ چین کے قائم مقام قونصل جنرل چارکی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔
صوبائی وزراءایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی وزیراعلیٰ کے وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام، صنعتکاروں، زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا۔ چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔ پوری کوشش ہے کہ اس دورہ کے فوری نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں۔