”بھٹو مرا نہیں زندہ ہے“حنیف عباسی نے پیپلز پارٹی قیادت سے معافی مانگ لی

راولپنڈی(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بیان پر پیپلز پارٹی قیادت سے معافی مانگ لی

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں،ذوالفقار علی بھٹو ایک عظم رہنما تھے، ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی،المیہ ہے ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا