لاہور(سی این پی)آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں جاری، مسلم لیگ ن نے انتخابات میں ٹکٹ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی، مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے تمام تجاویز کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پارٹی کے دیرینہ کارکنان کو ترجیح دی جائے گی، جو پارٹی ٹکٹ کے لیے دوسری جماعتیں چھوڑ کر آئیں گے انہیں پارٹی کارکنان پہ فوقیت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
جبکہ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں زیادہ ووٹ لینے والوں میں سے امیدواران کا انتخاب کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جانے والوں کو ٹکٹ نہ دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ کسی حلقہ میں دو سے زیادہ مضبوط امیدوار ہونے پر امیدوار کی مقبولیت کا سروے کروایا جائے گا۔