اسلام آباد (امتثال بخاری )آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ سامنے اگیا گیس کی قیمتوں میں 50 نہیں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ائی ایم ایف کے وفد نے وزارت پٹرولیم کی ہدایت پر چیئرمین اوگرا سے ملاقات کی ملاقات کے دوران چیئرمین اوگرا سمیت دیگر ممبران بھی شامل تھے
ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی و فدنے گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا جس پرچیر مین اوگرا نے بتایا کہ اوگرا نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا ایک خط وفاقی حکومت کو دو جون کو لکھا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی جس کے تحت 50 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری اوگرا پہلے ہی دے چکا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کو بتایا گیا کہ پنجاب ،کے پی کے، اور اسلام آبادکے لیے گیس کی قیمت 50 فیصد سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس 45 فیصد ٹیرف سوئی گیس مہنگی کرنے کی منظوری ,,2023 24 کے لیے دی گئی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جبکہ سوئی نادرن گیس کا ٹیرف 823.57 روپے فی ایم ایم بی ٹی سے بڑھا کر1538.68کرنے کی منظوری دی
بتایا گیا کہ سوئی سدرن کا ٹیرف 933.46 سے بڑھا کر 1350.68کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ائی ایم ایف کے وفدنے گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا چیئرمین اگرا اور ائی ایم ایف وفت کے درمیان دو گھنٹے تک پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی مزید قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مشاورت جاری رہی ۔