وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب،ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد(سی این پی)وزارت پیٹرولیم کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔پرانی گاڑیوں کو دو سال تک چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ،،،، حکومتی یقین دہانی کے بعد آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے خصوصی وفد نے وزارت پٹرولیم حکام سے ملاقات کی ہے

مذاکرات میں سیکرٹری پٹرولیم، چیرمین اوگرا، ڈی جی آئل اور ایم ڈی پی ایس او شامل تھے ،آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات وزرات پٹرولیم حکام کے سامنے رکھے،آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر کو ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر پٹرول کی سپلائی بند کی تھی۔

مذکرات کے بعد آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میٹنگ بہت اچھی رہی، پرانی گاڑیوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ پرانی گاڑیوں کے لئے دو سال کا وقت دیا گیا ہے،تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، ترجمان ایسوسی ایشن نعمان علی نے کہاکہ ہمارا احتجاج یقین دہانی پر ختم کردیا گیا، پرانی گاڑیاں کچھ وقت کےلئے کھولی جائیں گی، آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین محمد خان ترین نے کہاکہ میٹنگ بہت خوشگوار موڈ میں ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ پرانی گاڑیوں کاتھا،پرانی گاڑیاں دو سال کے لئے بحال کر دی گئی ہیں۔