راولپنڈی میںڈینگی مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ

راولپنڈی(سی این پی)تمام تر انتظامی اقدامات کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی قابو سے باہر ہونے لگا گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 49 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 801 تک پہنچ گئی

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس وقت ہولی فیملی ہسپتال میں 68، ڈی ایچ کیومیں 35، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 21،واہ کینٹ جنرل ہسپتال میں 2اور کلرسیداں میں 2 افراد زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 14 افراد کی حالت تشویشناک ہے

ادھر ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 36 مقدمات درج کر کے 5 عمارتوں کو سیل کیا گیا8 افرادکوچالان ٹکٹ جاری اور91ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیااس طرح رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر 3045 مقدمات درج کر کے 543 عمارتوں کو سیل کیا گیااور905 چالان ٹکٹ جاری اور 50 لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔