ملازمین کا معاشی قتل: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا پنجاب بھر میں ریلیاں

اسلام آباد(سی این پی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(اگیگا) کی جانب پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جانب سے گورنمنٹ کی ظالمانہ پالیسیاں، لیو انکیشمنٹ،پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کے معاشی قتل, پٹرولیم مصنوعات‘ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

شیڈیول کے مطابق مرکزی ریلی گجرانوالہ میں ڈویژن کی سطح پر نکالی گئی جس کی قیادت الائنس میں تمام تنظیموں کے مرکزی قائدین بشمول لیڈیز ہیلتھ ورکرز پنجاب ٹیچرز یونین آل پاکستان کلرک اسوسی ایشن انجمن پٹواریان تنظیم اساتذہ پی ڈبلیو ڈی پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسییشن لیبر فیڈریشن یوینیو ڈیپارٹمنٹ کلاس فور اسوسی ایشن لیب اٹینڈنٹ اسوسی ایشن اور درجنوں دیگر تنظیموں کے قائدین و ملازمین نے شرکت کی

اگیگا پنجاب کی جانب سے صدر اگیگا پنجاب راجہ طاہر چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑا صدراگیگا پاکستان چوہدری سرفراز چوہری بشیر وڑائچ رخسانہ انور ضیاء اللہ نیازی ظفر علی خان راجہ اورنگزیب قاضی عمران راجہ شاید مبارک ملک امجد نواز گوندل شمیم پڑی ندیم پھل اور وفاق کی جانب سے چیف کوارڈینیٹر اگیگا رحمان باجوہ نے اسلام آباد سے خصوصی طور پر احتجاج میں شرکت کی اور حکومت پر یہ واضح کیا کہ 10 اکتوبر کے فیصلہ کن دھرنے میں کم از کم ایک ہزار وفاقی ملازمین بھی پنجاب کے ہزاروں ملازمین کے شانہ بشانہ مطالبات کی منظوری تک لاہور بیٹھیں گے اور 10 اکتوبر لیو ان کیشمنٹ کا مسئلہ حل کروانے کے بعد پینشن اصلاحات کے نام پر وفاقی و صوبائی ملازمین کے حقوق پر جو ایک واردات ڈالی جا رہی ہے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو شیڈیول کے مطابق لاہور میں لیو ان کیشمنٹ کا مسئلہ حل کروانے کے بعد 21 نومبر کو پاکستان بھر سے صوبائی اور وفاقی ملازمین ملازمین وفاق کا رخ کریں گے۔ توصیف محسن نے بڑے واہ شگاف الفاظ میں یہ واضح کیا کہ ملازمین اپنی عمر بھر کی جمع پونجی پینشن اصلاحات کے نام پر کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے