باجوہ، فیض، ثاقب،کھوسہ،عظمت،اعجاز قومی مجرم ہیں،نوازشریف

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ جنرل باجوہ، فیض حمید، سپریم کورٹ کے سابق اور موجودہ جج ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف کی لیگی رہنماں سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادل خیال کیاگیا۔سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

سابق وزیراعظم سے ملاقات میں لیگی رہنما عابد شیر علی ، جاوید لطیف اور روحیل اصغر ،سابق صوبائی وزیر جاوید لطیف اور حسن نواز سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہنا تھاکہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کوسازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کالندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نواز شریف نے لندن آنے کا حکم دیا اور چلا آیا۔نواز شریف نے مشورے کے لیے بلایا ہے۔

شہبازشریف کامزید کہنا تھاکہ گوجرانوالہ میں گیا نہ ہی کسی سے ملاقات ہوئی۔اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی پربات چیت ہوئینوازشریف کی وطن واپسی پرپروپیگنڈا کرنیوالوں کو بھرپورجواب دیاجائیگا۔