سینئر صحافی خالد جمیل کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

اسلام آبا (سی این پی)ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سینئر صحافی خالد جمیل کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوا دیا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کے روز اے بی این کے بیورو چیف اور سینئر صحافی خالد جمیل کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا،سینئر صحافی خالد جمیل کو ایف آئی اے کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں عدالت میں پیش کیا

اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گی اور مزید 2روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعدایف آئی اے کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور سینئر صحافی خالد جمیل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزایف آئی اے اہلکاروں نے سینئر صحافی خالد جمیل کو رات گئے ان کے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا اور ان پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ درج کیا،ایف آئی اے نے سینئرصحافی خالد جمیل کو اسلام آباد کچہری پیش کیا عدالت سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی تاہم عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سینئر صحافی کو ایف آئی اے کے حوالے کیاتاہم سینئر صحافی کو اتوار کے روز ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیاگیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا تاہم عدالت نے ان کی استدعا مسترد کر دی۔