اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں، راستے کا تعین کریں پھر الیکشن میں جائیں ورنہ الیکشن انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوں کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوں، نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔ آج کی سیاست گالی گلوچ کی ہے
2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے، کوئی شبہ نہیں کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا۔ اب ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا ہے آگے کی طرف دیکھنا ہے، لوگ آج اسے مسئلہ نہیں سمجھتے حالانکہ خرابی کی جڑ یہی چیزیں ہیں، خرابیاں درست نہیں کریں گے تو مسئلہ آگے نہیں چلے گا۔