اسلام آباد (امتثال بخاری سے) وفاقی حکومت نے ملک میں ایرانی پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو احکامات جاری کر دیے ہیں اوگرا کی رپورٹ پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ ایران سے پٹرول کی سمگلنگ کو روکا جائے ایک رپورٹ دی جائے کہ ملک میں کون کون سے پٹرول پمپ ایرانی پٹرول فروخت کر رہے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پولیس قانون نافذ کرنے والے ادارے کسٹم سمیت دیگر اداروں سے بھی رپورٹ لی جائے گی وزارت پٹرولیم نے اس حوالے سے چیئرمین اگرا کو ہدایت کر دی ہے اوگرا کی رپورٹ آنے کے بعد ایرانی سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔