کے پی کے انکلیو پشاور اورچارسدہ میں نووا سٹی بھی فراڈ نکلی،6 ہزار فائلیں فروخت،مالکان نے اربوں کما لئے

پشاو ر،چارسدہ (سی این پی)کے پی کے انکلیو پشاور اورچارسدہ میں نووا سٹی بھی مبینہ طور پر فراڈ نکلی۔ ملک بھر میں 6 ہزار سے زائد فائلیں فروخت مالکان نے اربوں اکٹھے کر لیے، تحصیل میونسپل کارپوریشن نے نووا سٹی کو پشاور اورچارسدہمیں غیر قانونی قرار دے کر ان کے دفاتر اور بورڈ اتارے گئے اور دفتر سیل کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں نووا سٹی ہاﺅسنگ کے نام سے پراجیکٹ شروع ہوا چار سدہ پشاور میں نووا سٹی نے ہاﺅسنگ سوسائٹی شروع کی اور ابتدائی دنوں میں ہی نووا سٹی نے 6 ہزار سے زائد پلاٹوں کی فائدے مارکیٹ میں فروخت کر دی اور صرف چار سطح سے اربوں روپے اکٹھے کر لیے

ذرائع کے مطابق نووا سٹی پشا ور چار سدہ سے ہاﺅسنگ سکیم کے لیے نہ تو این او سی لیا اور نہ ہی اس کے پاس مطلوبہ زمین تھی ،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نووا سٹی مالک جنید نے زمین چارسدہ پشاور میں بحریہ ٹاﺅن کا شروع ہونے والے پروجیکٹ کو فروخت کر دی ہے

یاد رہے کہ کے پی کے انکلیو میں شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کو عارف زمان نے شروع کیا نووا سٹی نے زمین بحریہ ٹاﺅن پشاور چار سدہ کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور اگر زمین فروخت کر دی جاتی ہے تو اس تو نوا سٹی کے چھ ہزار سے زائد شہریوں کی اربوں روپے کی رقم ڈوبنے کا خدشہ ہے

مذکورہ صورتحال متعلقہ اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے اس حوالے سے نوا سٹی کے مالک جنید سے ان کا موقف جاننے کے لیے جب رابطہ کیا گیا تو ان فون اٹینڈ نہ ہوا،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ، پشاور اورچارسد نے نووا سٹی کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے ۔ان کے بورڈ اور دفاتر سیل کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین شدید پریشان ہیں جن کے ار بوں روپے اس پروجیکٹ میں لگے ہیں کہ وہ کس طرح ملیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود متعدد متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ ایف ائی اے اور نیب کو اس حوالے سے درخواستیں دیں گے کہ ہمارے اربوں روپے اس پروجیکٹ پر لگے ہوئے ہیں، شہریوں کو بغیر این او سی کے اپنے ڈیلروں کے ذریعے پلاٹوں کو فروخت کرنے کے رقم بٹورنے والے نووا سٹی کو تحصیل میونسپل کارپوریشن چارسدہ نے غیر قانونی قرار دے دیا اور اس حوالے سے نووا سٹی کے بورڈ بھی اکھاڑ دیے گئے، نووا سٹی کو پشاور اورچارسدہمیں غیر قانونی قرار دے کر ان کے دفاتر اور بورڈ اتارے گئے اور دفتر سیل کر دیئے گئے۔