اسلام آبا د(سی این پی) سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اعظم سواتی کو کہیں بھی نظر آنے پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کر دیئے
اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کرنے کے کیس میں دائمی وارنٹ جاری کئے گئے،اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری کیے،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیرحاضررہے۔
اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا، اعظم سواتی پر سرکاری افسران کیخلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا گیاہے۔