او جی ڈی سی ایل نے مالیاتی سال کے تاریخی بلند ترین نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سی این پی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس آج یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں 30 جو ن 2023 کو ختم ہونے مالیاتی سال کے تاریخی بلند ترین نتائج کا اعلان کر دیا۔

او جی ڈی سی ایل کی اس مالیاتی سال میں نیٹ سلیز مبلغ413.594 ارب روپے رہی۔ جبکہ اسی مدت کے دوران بعداز ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 224.617 ارب روپے رہا منافع کی شرح میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ فی شیئر آمدنی بھی31.11 سے بڑ ھ کر 52.23 روپے ہو گئی۔ علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2022-2023 کے لیے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی مدت پر 27.50 فیصد کے حساب سے 2.75روپیہ فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا۔ یہ عبوری منافع اپنے شئیر ہولڈرز کو پہلے سے دیئے جانے والے 58 فیصد یعنی 5.80 روپیہ فی شیئر کے علاوہ ہے۔ اس منافع کی ادائیگی ان حصص یافتگان کو کی جائے گی جنکے نام ممبران کے رجسٹر میں 18 اکتوبر 2023 تک موجود ہونگے۔

کمپنی کی جانب سے شئیرز ٹرانسفر کے تمام ریکارڈ کو 19 اکتوبر 2023 سے 26 اکتوبر 2023کے درمیان مکمل کر لیا جائے گا۔ مذکورہ سال کے دوران میں او جی ڈی سی ایل نے159.154 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔

کمپنی کے شئیرہولڈرز کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ 26 اکتوبر 2023بروز جمعرات اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔اسی عرصے میں کمپنی نے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مالی نظم و ضبط، منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے اور ایکسپلوریشن میں ریکارڈ اضافہ کرنے پر کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔