میرے خلاف الزام ہے ناروال میں قومی سطح کے منصوبے کی فنڈنگ کیوں کی؟احسن اقبال

اسلام آباد(سی این پی ) لیگی رہنماء و سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت تقریباً چار سال سے نام نہاد احتساب کا عمل چلا رہی ہے،ایک کیس میں ایک روپے کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوسکی،برطانیہ میں شہباز شریف کے خلاف نیب ایف آئی اے کے تمام ثبوتوں کا جائزہ لے کر برطانیہ نے تمام دستاویزات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے،میرے کیس میں کوئی مالی بدعنوانی کا الزام نہیں، میرے خلاف الزام ہے ناروال میں قومی سطح کے منصوبے کی فنڈنگ کیوں کی؟،حکومت کے مطابق شاید ناروال بارڈر کے اس پار ہے، پاکستان کے اولمپین ناروال سپورٹس سٹی کی تعریف کرتے تھے،منصوبے کو متنازع بنا کر تباہ کردیا گیا، سینکڑوں کھلاڑی اس منصوبے کے زریعے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکتے تھے،عمران نیازی ان کیسز کو اس لیے طول دے رہا ہے،تاکہ آرڈیننس کے زریعے اپنے من پسند ججز لاکر مخالفین کو سزائیں دلوائے،عمران نیازی سے کہتا ہوں شہزاد اکبر کھوج لگا لگا کر چلے گئے،اب آپ ایک برگڈیئر صاحب کو لے آئے ہیں،برگیڈیئر صاحب تعیناتی ادارے کی وجہ سے متنازع ہے،کیونکہ عمران خان پیغام دینا چاہتا ہے ادارہ میرے ساتھ ہے،تیز تیز بولنے والے وزیر نے ستر ارب روپے کا الزام لگاتا ہے،ملتان سکھر موٹروے پر لیکن وزیراعظم اسکو چین نہیں لے کر گئے،چین جاکر آپ قسمیں کھاتے ہیں سی پیک منصوبوں میں مکمل شفافیت ہے،پاکستان آکر آپ پھر سے سی پیک پر الزامات لگاتے ہیں،پاکستانی خلاء باز اسپیس میں جانے کی منصوبہ بندی تھی،آپ نے کرپشن کو بلندیوں پر پہنچا دیا ہے،پاکستان کا وزیراعظم دنیا میں پرائم بھکاری بن چکا ہے،ملک کی معیشت اجڑ گئی ہے کارخانہ کھیت اجڑ چکے ہیں،ہمارا وزیراعظم اپویشن لیڈروں کی نقلیں اتار رہا ہے،عمران خان آپکو کسی سرکس میں ہونا چاہیے،ان مسائل پر ملک کے وزیراعظم کو نیند نہیں آنی چاہیے،وزیراعظم کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے،تاریخ کی بدترین کارکردگی، نااہلی اور کرپشن کا ورلڈ کپ جیتنے والے دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں،دس وزراء کو انعام دیا جارہا ہے۔اس کابینہ کے خلاف چارج شیٹ ہونی چاہیے،وزیر دوسروں کو چور کہتے تھے الیکشن کمیشن نے کہا یہ جھوٹے حلف دے کر اسمبلی پہنچے، فیصل واڈا کی نااہلی کے بعد اسٹیٹ بینک کا بل غیر فعال ہو چکا ہے،ملک کو آج دلدل سے نکلنا ممکن ہے کل ناممکن ہو جائے گا،30 مارچ کو پورے پاکستان سے لانگ مارچ نکلیں گے، مزدور، کسان ،نوجوان، طالبعلم اور محنت کش مہنگائی کے خلاف عوامی ریفرنڈم سے ثابت کریں گے،حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے،ملک کے ہر الیکشن میں مسلم لیگ ن جیت رہی ہے،عدم اعتماد کا پوچھنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں،عمران خان کی کابینہ کے پانچ وزراء ہمارے ساتھ رابطہ میں ہیں، وزیر خود کہتے ہیں اس سے بڑا جھوٹا اور ڈکٹیر نہیں دیکھا،گیارہ تاریخ کو پی ڈی ایم اجلاس میں تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا،حکومت سے نجات کے لیے ہر ممکنہ راستہ اختیار کیا جائے گا، اتحادیوں سمیت جو حکومت کیساتھ کھڑا ہو گا وہ عوام سے ظلم کرے گا، جو حکومت کیساتھ ہو گا ان سب سے بدلہ لیا جائے گا، اتحادی پاکستان کے عوام کا ساتھ دیں گیے۔ حکومت کا ساتھ چھوڑیں گے،اگر انہوں نے حکومت کا ساتھ نہ چھوڑا تو وہ برابر کے زمہ دار ہوں گے۔