شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(سی این پی) عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ایک ہفتے میںپیش کرنے کا حکم دے دیا۔ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید لاپتہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی او صاحب ایک ہفتے کی آخری وارننگ ہے۔ شیخ رشید برآمد نہیں ہوئے تو تمام افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

عدالت نے ریجنل پولیس افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ا?پ نے حد کراس کردی۔ گرفتار کرنے والے ایس ایس پی آپریشن، ڈی ایس پی اور 4 ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کرکے گولڑہ شریف انٹیلی جنس کے دفتر منتقل کیا گیا جس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی انٹیلی جنس دفتر منتقل کرنے کی ویڈیوز طلب کرلیں۔ دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران کو چھوڑ دیا گیاہے۔