لاہور(سی این پی )پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سرخرو ہونگے، نواز شریف کو پہلے آجانا چاہیے تھا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔
نواز شریف کی آمد اور مریم نواز کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی جلسی ہوئی اس کو جلسہ نہ کہیں۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوائی تو مل گی، نواز شریف کو بہت پہلے آجانا چاہیے تھا، ان کو اصولی طور پر واپس آکر جیل جانا چاہیے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وہ تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے اور تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔دوسری طرف لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاو¿س جلاو¿ گھیراو¿ کیس میں اسد عمر،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔